منگلورو،25/جون (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں کورونا وائرس سے متاثر عام لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے دوسری طرف یہاں کے ڈاکٹرس بھی اب کورونا کی زد میں آنے لگے ہیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کورونا واریئرس کے طور پر اسپتالوں میں پوری سرگرمی کے ساتھ شہر کے اسپتالوں میں کورونا کے خلاف جد وجہد جاری رکھنے والے 5 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو یہ مرض لاحق ہوگیا ہے۔ان میں ایک مرد اور چار لیڈی ڈاکٹرس ہیں۔ ان تمام کی عمر27اور 28سال ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال 30 ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو کوارنٹین کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔